“ایف بی آر نے ستمبر میں ہدف سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کر لیا: تفصیلات”

“ستمبر میں ایف بی آر کی کامیابی: ہدف سے زائد 11 کھرب روپے کا ٹیکس”

ایف بی آر نے ستمبر میں ہدف سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کر لیا
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ستمبر میں 11 کھرب روپے کا ٹیکس اکٹھا کر لیا،۔
جس کے نتیجے میں یہ توقعات بڑھ گئی ہیں کہ گزشتہ 2 ماہ کی کمی مالی سال 25-2024 کی دوسری سہ ماہی میں پوری ہو جائے گی۔
ستمبر میں ایف بی آر نے 10 کھرب 98 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 2 ارب روپے زائد ٹیکس جمع کیا۔
جس کے بعد رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ کے دوران 98 ارب روپے کا شارٹ فال تنزلی کے بعد 96 ارب روپے رہ گیا ہے۔
ابتدائی جاری اعداد و شمار کے مطابق ستمبر کے دوران محصولات گزشتہ مالی سال کے اسی مہینے کے 833 ارب روپے کے مقابلے میں 32 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔
مالی سال 2025 کی پہلی سہ ماہی کے دوران ٹیکس کلیکشن 25 کھرب 56 ارب روپے رہی، جولائی تا ستمبر کے دوران 26 کھرب 52 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔
اس طرح 96 ارب روپے یا 3.62 فیصد کم ٹیکس اکٹھا ہوا ہے۔
تاہم، پہلی سہ ماہی کے دوران گزشتہ برس کے اسی عرصے کے دوران 25 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں