راجن پور(سٹی رپورٹر،ڈسٹرکٹ رپورٹر)دھاندلی کا الزام، روجھان میں ہزاروں افراد کا آر او کے دفتر کے باہر احتجاج اور فائرنگ سے سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد کا بھائی میر دوست علی سمیت تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔تفصیل کے مطابق پولنگ ڈے کی شب غیر سرکاری نتائج میں سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی و حلقہ پی پی 297 روجہان سے سردار میر دوست محمد مزاری اور این اے 189 روجہان سے مسلم لیگ نے کے سردار ریاض محمود مزاری دونوں کی ہاراور ان کے مد مقابل سردار شمشیر خان مزاری اور سردار خضر حیات خان مزاری کی جیت کے اعلانات کیے گئے نیشنل میڈیا پر بھی یہ خبریں گردش کرتی رہیں۔مگر فریق ثانی سردار شمشیر خان مزاری نے الزام لگایا کہ صبح پولنگ سٹاف کو طلب کر کے نتائج تبدیل کر دیے گئے جس سے شکست خوردہ جیت گئے سردار شمشیر خان مزاری کے ہزاروں ووٹر اور سپورٹرز نے آر او آفس روجہان کا گھیراؤ کر کے شدید احتجاج شروع کر دیا ضلعی انتظامیہ کے افسران ،رینجر اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئ تاہم فریقین کے درمیان فائرنگ شروع ہو گئی سردار دوست علی زخمی ہو گئے ہیں اور فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو ئے جبکہ سردار ریاض محمود مزاری کی گاڑی کو نقصان پہنچایا گیا جس کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او راجن پور بھی بھاری نفری کے ہمراہ پہنچ گئے ہیں۔تاہم حالات مزید کشیدہ ہیں . عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے. لوگوں کا کہنا تھا کہ عوام کی رائے کا احترام کیا جائے اسی میں ملک کی ترقی اور جمہوریت کی فتح ہے۔