“حزب اللہ کے خلاف اسرائیلی جارحیت: ایران کی واشنگٹن کو تنبیہ”
امریکا معاملے میں مداخلت نہ کرے، ایران کی واشنگٹن کو تنبیہ
حزب اللہ کے خلاف اسرائیل کی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے صہیونی ریاست پر 200 میزائل فائر کرنے کے بعد ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس معاملے میں مداخلت نہ کرے۔
قطری نشریاتی ادارہ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے سرکاری ٹیلی ویژن کو بتایا کہ ہم نے امریکی فورسز کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے سے دور رہیں اور مداخلت نہ کریں۔
مزید کہا کہ تہران میں سوئس سفارتخانے کے ذریعے یہ پیغام پہنچا دیا ہے۔
یاد رہے کہ میزائل حملے کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ اسرائیل کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
اور وہ اس کے ردعمل کے حوالے سے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔
صحافیوں کی جانب سے سوال کیا گیا تھا کہ ایران کے بارے میں کیا ردعمل سامنے آئے گا۔
جس کا جو بائیڈن نے جواب دیا کہ اس وقت اس پر بات چیت جاری ہے۔
ادھر، جرمن چانسلر اولاف شولز نے ایران اور حزب اللہ پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر اسرائیل پر حملے کرنا بند کریں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں