ہم عمران خان کے ساتھ ہیں اور رہیں گے” :”پرویز الٰہی

“عمران خان کے ساتھ: پرویز الٰہی کی سیاسی وابستگی”

عمران خان کیساتھ تھے اور رہیں گے: پرویز الٰہی
چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے میں اور میری فیملی عمران خان کے ساتھ تھے اور رہیں گے۔
چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شہباز شریف نے کیا خطاب کرنا تھا۔
اصل خطاب تو بانی پی ٹی آئی کا تھا، بانی پی ٹی آئی پاکستان کے ہی نہیں عالم اسلام کے لیڈر بن چکے ہیں۔
پرویز الٰہی کا کہنا تھا میں اور میری فیملی بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں پرویز الٰہی کا کہنا تھا جتنا نقصان موجودہ حکومت نے کیا ہے شاید ہی کسی حکومت نے کیا ہو۔
آپ دیکھ لیں کسانوں کا کیا حال ہے، میرے سارے منصوبے ختم کر دیے۔
صحت کارڈ پی ٹی آئی کا منصوبہ تھا وہ بھی ختم کر دیا،۔
اس حکومت نے آکر بجلی مہنگی کر دی اور لوگوں کا جینا مشکل کر دیا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں