اسلام آباد سیل: پی ٹی آئی کے احتجاج کے خلاف حکومت کا سخت ردعمل
پی ٹی آئی کا احتجاج، حکومت کا اسلام آباد کومکمل طور پرسیل کرنےکا فیصلہ
تحریک انصاف کا ڈی چوک میں احتجاج کے معاملے پر حکومت نےاسلام آبادکومکمل طورپرسیل کرنےکافیصلہ کر لیا ہے۔
پی ٹی آئی کارکنوں کوکسی صورت اسلام آبادداخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔
آئی جی پولیس اسلام آباد علی ناصررضوی کی زیرصدارت اہم اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کےکارکنوں کے ساتھ سختی سےنمٹنےکی ہدایت کردی گئی ہے۔
پی ٹی آئی کےاہم عہدیداروں کیخلاف کریک ڈاؤن کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
اجلاس میں پی ٹی آئی کےمظاہرین سےنمٹنےکیلئےمختلف اقدامات پرغورکیا گیا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں