خیبر پختونخواہ سے پنجاب داخل ہونے والے راستے بلاک: کنٹینرز سے موٹرویز بند

موٹرویز اور خیبر پختونخواہ سے پنجاب داخل ہونے والے راستے مکمل طور پر بند

موٹرویز سمیت خیبر پختونخواہ سے پنجاب داخل ہونیوالے راستے بلاک
موٹرویز سمیت خیبر پختونخواہ سے پنجاب داخل ہونے والے تمام راستوں کو کنٹینرز لگا کر بلاک کردیا گیا۔
پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر میانوالی سے سی پیک ایم 14 کوٹ بیلیاں اور داٶدخیل انٹر چینج دونوں ساٸیڈز کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ہے۔
جبکہ موٹروے ایم فور بھی ہر طرح کی ٹریفک کے لئے بند ہیں۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا سے پنجاب آنے والے تمام راستے کنٹینرز لگا کر سیل کر دئیے گئے ہیں۔
موٹروے کو چھچھ انٹرچینج، ہروپل، غازی انٹرچینج اور حسن ابدال کٹی پہاڑی سے بلاک کیا گیا۔
اسلام آباد اور حسن ابدال موٹروے پرٹریفک جام ہونے کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہیں۔
اور گاڑیوں میں خواتین اور بچے موجود ہیں جو شدید پریشانی کا سامنا کر رہے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں