“پنجاب میں تیز ہواؤں اور بارشوں کا امکان: 5 سے 8 اکتوبر کی پیشگوئی”

“پنجاب میں موسم کی تبدیلی: تیز ہواؤں اور بارشوں کا امکان”

5 سے8 اکتوبر تک پنجاب میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان
ترجمان پی ڈی ایم اے نے اکتوبر میں گرمی کی شدت سے پریشان شہریوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہاہے کہ کل سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی ہے ۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے بیشتر شہروں میں 5 سے 8 اکتوبر تک پنجاب میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے ۔
لاہور، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین میں بارش ہوسکتی ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے صوبے گھر کے ڈی سیز و انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیاہے۔
اور کہا کہ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے۔
1122 سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں۔
نشینی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنائیں ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں