وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی حراست: متضاد اطلاعات

علی امین گنڈاپور کی حراست کی تصدیق یا تردید؟

وزیر اعلیٰ کے پی کو حراست میں لیے جانے کی متضاد اطلاعات
خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو اسلام آباد میں خیبرپختونخوا ہاؤس سے گرفتار کرنے کی متضاد اطلاعات ہیں ۔
جبکہ وزیراعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو کے پی ہاؤس میں تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
آئی جی اسلام آباد نے علی امین گنڈا پور کو حراست میں لیا۔
ذرائع نے بتایاکہ علی امین گنڈا پورکو ریاست کےخلاف حملہ آور ہونے پرقانونی کارروائی کی جائے گی۔
ان پر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانےکےالزامات ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور پرسرکاری وسائل کا غلط استعمال کرنے کے الزامات ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو حراست میں لیے جانے کی متضاد اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
تاحال علی امین گنڈاپور کو حراست میں لیے جانے کی تصدیق نہیں ہوسکی۔
دوسری جانب سرکاری ذرائع نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کی خبر غلط ہے۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ علی امین گنڈا پورکو کے پی ہاؤس سےغیرقانونی طور پرگرفتار کرلیاگیا ہے۔
رینجرزاوراسلام آباد پولیس نے کے پی ہاؤس کی حدود کی خلاف ورزی کی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں