شہید پولیس اہلکار کے قاتلوں کے خلاف سخت کارروائی: وزیر داخلہ محسن نقوی
پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث کوئی نہیں بچے گا:محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ رات کو افسوسناک اطلاع آئی کہ عبد الحمید شاہ شہید ہوگئے۔
اسلام آباد پولیس اور اہلخانہ سے تعزیت کرتا ہوں۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جو جو شہید کے قتل میں ملوث ہے ایک نہیں بچے گا،۔
وزیر اعلیٰ کے پی ہماری حرا ست میں نہیں ،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کسی ادارے کی حراست میں نہیں۔
،چھاپے سے پہلے علی امین گنڈاپور بھاگ گئے تھے۔
محسن نقوی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کے پی ہاؤس میں نہیں ہیں،۔
علی امین گنڈا پور بھاگے ہوئے ہیں حراست میں نہیں ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں