پاک سعودی عرب تعلقات: ایک نئی معاشی شراکت داری کی شروعات

پاک سعودی عرب تعلقات نئی بلندیوں پر: سعودی وزیر سرمایہ کاری کا بیان

پاکستان ہمارا گھر اور ہمارا خاندان ہے، سعودی وزیر
سعودی وزیر سرمایہ کاری خالدبن عبدالعزیز کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمارا گھر اور ہمارا خاندان ہے، ۔
ہمارا تعلق چند دہائیوں کا نہیں 1400 سال کا ہے، پاک سعودی عرب دوطرفہ تعلقات نئی بلندیوں پرپہنچ چکے ہیں۔
پاکستان اور سعودی عرب کے مابین معاشی تعاون کا نیا دور شروع ہوگیا۔
اسلام آباد میں منعقد پاک سعودی بزنس فورم سے خطاب میں میں خالدبن عبدالعزیز نے کہا کہ جب طیارے کے دروازے کھلے تو پاکستان کی محبت کا اندازہ ہوا۔
یہ میرا پہلا دورہ نہیں،جب بھی آیا خاندان کے رکن کے طورپرمحبت ملی۔
دوطرفہ تعاون تجارت سے بڑھ کر دفاع، تعلیم، ثقافت تک پھیلاہوا ہے۔
خالدبن عبدالعزیز الفالح نے کہا ہے کہ پاک سعودیہ بزنس فورم تاجروں کے لیے اہم ہے۔
پاکستان اورسعودی عرب اسٹریٹجک شراکت دارہیں۔
دونوں ملکوں کےتعلقات کی طویل تاریخ ہے اور دونوں ملکوں کےدرمیان مذہبی اورروحانی تعلق قائم ہے۔
خالد بن عبدالعزیز نے کہا کہ تجارت کو بڑھانے کےلیے ہمیں جغرافیائی قربت کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔
وسطیٰ اورجنوبی ایشیا میں ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں،۔
سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کاوہاں کی ترقی میں اہم کردارہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں