عالمی منڈیوں میں توانائی کی قیمتوں میں کمی: ستمبر 2024 کی رپورٹ

عالمی منڈیوں میں توانائی کی قیمتوں میں 7.1 فیصد کمی کا اعلان

عالمی منڈیوں میں توانائی کی قیمتوں میں کمی ہو گئی
عالمی منڈیوں میں ستمبرکے دوران توانائی کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔
تاہم اس کے برعکس زرعی مصنوعات اوردھاتوں کی قیمت میں عمومی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
عالمی بینک کی جانب سے پنک شیٹ کے عنوان سے قیمتوں بارے جاری ماہانہ رپورٹ کے مطابق ستمبر2024میں توانائی کی قیمتوں میں مجموعی طورپر7.1فیصدکی کمی ہوئی۔
یورپین قدرتی گیس کی قیمت میں ستمبرکے دوران 4.8فیصد اورخام تیل کی قیمت میں7.1فیصد کی کمی ہوئی۔
نان انرجی اشیاء کی قیمت میں مجموعی طورپر2.3فیصدکااضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق ستمبر2024میں زرعی مصنوعات کی قیمت میں 2.8فیصد کا اضافہ ہوا۔
اشیاء خوراک کی قیمتوں میں اضافہ کی شرح 3.1فیصدریکارڈ کی گئی ہے۔
ستمبرمیں مکئی کی قیمت میں 8.6فیصد اورگندم کی قیمت میں 7.5فیصد کا اضافہ ہوا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں