شان مسعود کو کپتانی سے ہٹائے جانے کا امکان: انگلینڈ کے خلاف شکست کے بعد

انگلینڈ کے خلاف شکست کے بعد شان مسعود کی کپتانی چھننے کا امکان

عبرتناک شکست؛ شان مسعود کو کپتانی سے ہٹائے جانے کا امکان
انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرمناک شکست کے بعد شان مسعود کو کپتانی سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔
پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جارہی ۔
جس کا پہلا میچ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں پاکستان کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلی اننگز میں 556 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے ۔
جس کے جواب میں انگلش بلے بازوں نے قومی بولنگ کے پرخچے اڑا دیے۔
انگلینڈ نے پہلی اننگز میں جوروٹ اور ہیری بروک کی شاندار شراکت داری کی بدولت 823 رنز پر اپنی اننگز ڈکلیئر کردی۔
دوسری اننگز میں قومی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔
اور پوری ٹیم صرف 220 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی ۔
جب کہ پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں