پی ٹی آئی نے مسودہ دیکھنے کیلئے ٹائم لیا ہے: اعظم نذیر تارڑ

پی ٹی آئی نے مسودہ دیکھنے کیلئے ٹائم لیا ہے، وفاقی وزیر کا بیان

پی ٹی آئی نے مسودہ دیکھنے کیلئے ٹائم لیا ہے، اعظم نذیر تارڑ
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے مسودہ دیکھنے کیلئے ٹائم لیا ہے رائے نہیں دی۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کمیٹی کے اجلاس میں کافی تجاویز سامنے آئی ہیں۔
کل کمیٹی کا اجلاس 12 بجے پھر ہوگا، ہیجان کی کیفیت جو پیدا کر رکھی تھی وہ کم از کم ختم ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی اور بار باڈیز کی تجاویز سامنے رکھی ہیں۔
یہ وہی ڈرافٹ ہے جس میں آئینی عدالت کی قیام کی بات ہے۔
جوڈیشل کمیشن کو کیسے ہونا چاہیے ججز کے احتساب کا نظام کیسا ہو۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ جو ججز کام نہیں کرتے ان کے خلاف کوئی قانون ہونا چاہیے۔
آج یہ ساری چیزیں پھر کمیٹی میں شیئر کی ہیں۔
پی ٹی آئی نے مسودہ دیکھنے کیلئے ٹائم لیا ہے رائے نہیں دی۔
ہم نے بار بار کہا کہ آپ ڈرافٹ پر اپنی رائے دیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں