سی پیک لیویز کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی: کارندوں کی مشکلات بڑھ گئیں
سی پیک لیویز کے 150 کارندے تنخواہوں سے محروم
تربت میں سی پیک لیویز کے 150 سے زائد کارندے گزشتہ 40 دن سے اپنی تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
شدید مہنگائی کے اس دور میں تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے یہ کارندے اپنی بنیادی ضروریات پوری کرنے میں بھی ناکام ہیں۔
متاثرہ کارندوں نے بتایا کہ وہ گزشتہ ایک ماہ سے اپنی خاندانوں کا خرچہ چلانے میں ناکام ہیں۔
انہوں نے حکومت اور متعلقہ حکام سے اپنی تنخواہیں جلد از جلد جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
وہ اس صورتحال سے انتہائی پریشان ہیں اور اگر جلد ان کا مسئلہ حل نہ ہوا تو وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں