بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمٰن کی ملاقات: مجوزہ آئینی ترامیم پر مشاورت

مجوزہ آئینی ترامیم پر بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمٰن کی ملاقات

بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمٰن کی ملاقات، مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے مشاورت
بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان ملاقات میں مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر گئے۔
اور ان سے مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے مشاورت کی۔
ملاقات کے دوران جمعیت علمائے اسلام کے وفد میں پارٹی ترجمان اسلم غوری اور امیر جمعیت علمائے اسلام فاٹا مولانا جمال الدین شامل تھے۔
جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد میں نوید قمر، مرتضیٰ وہاب اور جمیل سومرو شامل تھے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کا آئینی ترامیم کا مسودہ سامنے آگیا جس میں آرٹیکل 175 اے میں وفاقی آئینی عدالت کا قیام شامل ہے۔
جو 5 ججز پر مشتمل ہے جبکہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کا ازخود نوٹس لینے کا اختیار ختم ہو جائے گا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے آئینی ترامیم کے مسودے میں آرٹیکل 175 اے، بی، ڈی، ای، ایف میں ترامیم کی تجویز شامل ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں