“بلاول بھٹو زرداری کی نظر میں وفاقی آئینی عدالت کی ضرورت”
وفاقی آئینی عدالت کا قیام قائداعظم کا خواب تھا، بلاول بھٹو
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قائداعظم نے سب سے پہلے وفاقی آئینی عدالت کی تجویز پیش کی ۔
اور وفاقی آئینی عدالت کا قیام قائداعظم کا خواب تھا۔
بلاول بھٹو زرداری نےکہاکہ قائداعظم محمد علی جناح کی 1931 میں پیش کردہ تجویز تقریباً پیپلزپارٹی کی پیش کردہ تجویز سے مماثلت رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے شہریوں کے بنیادی حقوق کے نفاذ کے لیے وفاقی آئینی عدالت، ہائیکورٹس کے فیصلوں کے خلاف اپیل کے لیے سپریم کورٹ اور ایک فوجداری اپیل کی عدالت کی تجاویز دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ قائداعظم نے کہا کہ کوئی بھی سوال جو وفاقی آئین سے متعلق ہو یا آئین سے پیدا ہو، اسے وفاقی عدالت میں جانا چاہیے۔
قائداعظم نے ایک ہی عدالت کو وفاقی قوانین پر وسیع دائرہ اختیار دینے کی بھی مخالفت کی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں