“آسٹریلیا کی مدد سے پاکستان میں پانی کی دستیابی کے منصوبے”

“پانی کی دستیابی کے منصوبے: آسٹریلیا اور پاکستان کا اہم معاہدہ”

آسٹریلیا پانی کی دستیابی کے منصوبوں میں ارسا کی مدد کو تیار
تیزی سے ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر پانی کے تخمینے کے چیلنجوں سے دوچار پاکستان کو آسٹریلیا کی حکومت کی جانب سے مزید تکنیکی اور مالی معاونت ملنے کی توقع ہے۔
تاکہ 2029 کے اختتام تک پانچ سال سے زائد کے عرصے کے لیے پورے سیزن کے دوران پانی کی دستیابی کی صلاحیتوں کو بہتر بنایا جا سکے۔
انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کا کہنا ہےکہ آسٹریلیا اور پاکستان کی حکومتوں نے ’پاکستان میں آب و ہوا کے لچک دار اور ایڈاپٹو پانی کی تقسیم‘ کے منصوبے کے لیے ذیلی معاہدے کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
ارسا نے ایک فالو اپ اجلاس کے بعد کہا کہ اس معاہدے کے تحت، آسٹریلیا پانچ سال کی مدت میں یعنی 2029 تک مکمل ہونے والے اس منصوبے کے لیے 30 لاکھ آسٹریلین ڈالر فراہم کرے گا۔
یہ ایک تحقیقی منصوبہ ہے جس کا مقصد پانی کی تقسیم کے ایکارڈ ٹول (ڈبلیو اے اے ٹول) کو اپ ڈیٹ کر کے پانی کی تقسیم کے بہتر فیصلوں اور طریقوں کے ذریعے نہری پانی کی افادیت کو بہتر بنانے میں مدد کرنا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں