آئینی ترمیم پر حکومتی مسودہ یکسر مسترد” :”فضل الرحمان

“آئینی ترمیم کے حکومتی مسودے کی مخالفت: فضل الرحمان کا بیان”

آئینی ترمیم پر حکومتی مسودہ یکسر مسترد کردیا، فضل الرحمان
سربراہ جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم پر حکومتی مسودہ یکسرمسترد کردیا۔
مسودے سے پارلیمنٹ کی توقیرختم،عدلیہ کمزور ہوجاتی۔
مولانافضل الرحمان نے کہا کہ حکومتی مسودے سے عام شہریوں کے حقوق تباہ ہوجاتے۔
عام شہریوں کے حقوق کی کوئی حیثیت نہیں رہتی، اسمبلی میں اس لیےنہیں کہ عوام کیخلاف ترمیم پاس کریں۔
ہمیں عوام اور ملکی مفاد میں سب کچھ کرناہے، پرامن معاشرہ تشکیل دینےکیلئے کام کرناہے۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ جو چیزیں ہم نے مسترد کیں وہ واپس ہوچکیں۔
جو چیزیں ہم نے مطالبہ کیا وہ امید ہے منظور ہوجائیں گی۔
کراچی میں کل بلاول بھٹوسےملاقات کروں گا،۔
بلاول بھٹو کے بعد نوازشریف سے لاہور میں ملاقات کروں گا، ۔
اسلام آباد میں پی ٹی آئی قیادت سےملاقات کروں گا۔
اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں