“ایران کی تنبیہ: امریکہ کی اہلکاروں کی جان خطرے میں”

“امریکہ کی اہلکاروں کی جان خطرے میں ڈالنے پر ایران کا ردعمل”

امریکہ اپنے اہلکاروں کی جان خطرے میں ڈال رہا ہے، ایران
ایران نے اسرائیل میں اہلکاروں کی تعیناتی پر امریکہ کو تنبیہ کردی۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی مدد کے لیے امریکہ اپنے اہلکاروں کی جان خطرے میں ڈال رہاہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ دفاع کے لیے اب ہماری کوئی سرخ لکیر نہیں ہےأ
ہم امن چاہتے ہیں لیکن جنگ کے لیے بھی پوری طرح تیار ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اپنے لوگوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔
اس سےقبل پینٹاگون نے اپنے فوجی اسرائیل بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔
پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل میں فضائی دفاعی نظام کوآپریٹ کرنے کے لیے فوجی بھیج رہے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں