پاکستان کی میزبانی میں شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس آج سے شروع

شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس: پاکستان کی میزبانی اور عالمی رہنماؤں کی آمد

پاکستان کی میزبانی میں دو روزہ شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس آج شروع ہوگی
پاکستان کی میزبانی میں دو روزہ شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس آج شروع ہوگی۔
چینی وزیراعظم لی چیانگ اسلام آباد پہنچ گئے۔ دفتر خارجہ کے مطابق مہمانوں کی اکثریت آج پہنچے گی۔
بھارت کی نمائندگی وزیرخارجہ جے شنکر کریں گے۔
روس سمیت دیگر رکن ممالک کے سربراہان بھی شریک ہوں گے۔
ایس سی او کی وزارتی سطح کی مشاورت آج ہوگی جبکہ سربراہی اجلاس کل ہوگا۔
جس کی صدارت وزیراعظم شہبازشریف کریں گے۔ مہمانوں کو وزیراعظم ہاؤس میں عشائیہ دیا جائے گا۔
دفتر خارجہ نے اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی تفصیلات جاری کردیں۔
اجلاس میں شرکت کیلئےوفود آج اسلام آبادپہنچیں گے، سربراہی اجلاس کے حوالے سے وزارتی سطح کی مشاورت ہوگی۔
وزیر اعظم شہباز شریف مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔
ایس سی او سربراہان کا اجلاس 16 اکتوبرکوجناح کنونشن سنٹرمیں ہوگا، جہاں وزیر اعظم شہباز شریف معزز مہمانوں کا خیر مقدم کرینگے
۔ گروپ فوٹوز کے بعد کانفرنس کا باقاعدہ آغازہوگا، افتتاحی خطاب میزبان وزیر اعظم کا ہوگا۔
غیرملکی رہنماؤں کے خطاب کے بعد دستاویزات پر دستخط کئےجائیں گے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں