چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو”: “صدر زرداری

“چین کے ساتھ دوستی: صدر مملکت کا اہم بیان”

چین کے ساتھ دوستی ‘ خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے، صدر مملکت
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری سے چین کی ریاستی کونسل کے وزیراعظم لی چیانگ کی ملاقات ہوئی ۔
جس میں پاکستان اور چین کا معیشت، سرمایہ کاری اور علاقائی روابط سمیت اہم شعبوں میں اسٹریٹجک تعاون مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ ہوا۔
دونوں ممالک نے پاک – چین اقتصادی راہداری منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے۔
پاک – چین تعلقات کو وسعت دینے کی مزید گنجائش موجود ہے۔
صدر ِمملکت نے دونوں ممالک کے مابین تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں