21 کان کنوں کا قتل، مزدوروں نے کام بند کردیا”

“مزدوروں کی سکیورٹی کا مطالبہ: کان کنوں کے قتل کے بعد کام بند”

21 کان کنوں کا قتل، مزدوروں نے تحفظ ملنے تک کام بند کردیا
بلوچستان کے ضلع دکی میں 21 کان کنوں کے جاں بحق ہونے کے بعد دیگر کوئلہ کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں نے کام بند کردیا۔
دکی میں کوئلہ کانوں پر فائرنگ کے واقعات کے نتیجے میں 21 افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد کان کن سراپا احتجاج ہیں۔
مظاہرین نے احتجاجاً کوئلہ کانوں میں کام بند کردیا ہے اور ان کا مطالبہ ہے کہ 21 کان کنوں کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔
جب تک انہیں سکیورٹی فراہم نہیں کی جاتی وہ احتجاج جاری رکھیں گے۔
کان کنوں کا کہنا ہے کہ ہمارے لیبر کو تحفظ دیا جائے۔
اور جب تک ہمارے لیبر کو تحفظ نہیں دیا جاتا ہم انہیں کام کرنے نہیں دیں گے۔
دوسری جانب بلوچستان حکومت نے ایک اور سانحہ کے بعد سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں