عمران خان کی میڈیکل رپورٹ: سابق وزیراعظم صحت مند قرار

عمران خان کی صحت: میڈیکل رپورٹ کے اہم نکات

سابق وزیر اعظم کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی
پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی۔
جس کے مطابق وہ مکمل طور پر صحت مند ہیں۔
بانی تحریک انصاف کا سینٹرل جیل اڈیالہ میں طبعی معائنہ کیا گیا جس کے مطابق وہ مکمل طور پر صحت مند ہیں۔
انہیں بخار نہیں جب کہ ان کا بلڈ پریشر بھی نارمل ہے، ان کی جانب سے 5 روز سے سانس کی تکلیف کی شکایت کی گئی۔
جس کے لیے وہ پہلے ہی پی پی آئیز پر ہیں۔
سابق وزیر اعظم کو کان میں شور سنائی دینے کے مسائل کئی ماہ سے ہیں۔
جس کے لئے وہ ادویات لے رہے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وہ تندرست اور توانا ہے ان کو مزید ادویات اور ضرورت نہیں۔
ڈاکٹرز کی ٹیم نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سرکاری ڈاکٹر، طبی ماہرین اور ایک ای این ٹی اسپیشلسٹ نے عمران خان کا طبی معائنہ کیا تھا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں