آئینی ترمیم پر اتفاق: مولانا فضل الرحمٰن کا بیان
آئینی ترمیم کے مسودے پر ہمارا اتفاق ہوگیا ہے، مولانا فضل الرحمٰن
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کے مسودے پر پاکستان پیپلز پارٹی اور ان کے درمیان اتفاق ہوگیا ہے۔
پیپلز پارٹی نے بھی ہمارے تجویز سے ملتا جلتا مسودہ تیار کیا ہے۔
کراچی میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ مجوزہ آئینی ترمیم کے حوالے سے اسلام آباد میں کل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ اس بل پر ایسا اتفاق رائے پیدا کیا جائے۔
جس سے یہ آئینی ترمیم متفقہ طور پر منظور ہو، آئینی ترمیم پر اتفاق رائے تک پہنچنے کے لیے بلاول بھٹو کے شکر گزار ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ آئینی ترمیم سے متعلق انہوں نے پہلے مسودے کو مسترد کیا تھا اور وہ اب بھی اس کو مسترد کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جو تجاویز جے یو آئی نے مرتب کی ہیں ان پر بات چیت ہوئی ہے۔
پیپلز پارٹی نے بھی ہمارے تجویز سے ملتا جلتا مسودہ تیار کیا ہے۔
آج اتفاق رائے سے اس فرق کو بھی کم کردیا گیا ہے۔
وہ مسلم لیگ (ن) سے بھی یہی توقع کرتے ہیں کہ وہ آئین کو محفوظ رکھیں گے اور ملک میں جمہوریت کو مضبوط بنائیں گے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں