تجاوزات کے خاتمے کیلئے وزیراعلیٰ سندھ کی نئی ہدایات اور ٹاسک فورس
سڑکوں سے تجاوزات ختم کرنے کیلئے ٹاسک فورس قائم
وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے ٹاسک فورس تشکیل دیتے ہوئے ایک بار پھر شہر قائد سے تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ ہٹانے کا حکم دے دیا۔
متعلقہ حکام نے بظاہر ان ہدایات پر کان نہیں دھرے تھے۔
جو وزیراعلیٰ نے تین ماہ قبل تمام شہری اور بلدیاتی اداروں کو دی تھیں۔
12 جولائی کو مراد علی شاہ نے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن، ٹاؤن میونسپل کارپوریشن اور سٹی انتظامیہ کو پولیس کے تعاون سے عوامی مقامات سے تجاوزات ہٹانے کی ہدایت کی تھی۔
اور اس بات کا مشاہدہ کیا تھا کہ فٹ پاتھوں، گرین بیلٹس، چلنے کی جگہوں اور گلیوں پر تجاوزات نے شہر کو خراب کر دیا ہے اور اس سے سنگین صورتحال پیدا ہو رہی ہے۔
جس سے ٹریفک کی روانی میں مسائل ہیں لیکن کوئی اتھارٹی اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے تیار نہیں۔
کراچی میں انفرااسٹرکچر کی خراب صورتحال پر تبادل خیال کے لیے ایک اور اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیر بلدیات سعید غنی کی زیر سربراہی ٹاسک فورس تشکیل دے دی ہے۔
اور شہر کی اہم ترین 10 سے 15 سڑکوں سے تجاوزات ختم کرنے کے لیے ڈیڈلائن مقرر کی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں