پاکستان کی چاول کی برآمدات سے 4 بلین ڈالر آمدنی حاصل

چاول کی برآمدات کے ذریعے پاکستان کی معیشت میں مثبت تبدیلیاں

پاکستان کی چاول کی برآمدات کے ذریعے 4 بلین ڈالرآمدنی
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کی معیشت میں مثبت تبدیلیاں سامنے آئی ہیں۔
رواں مالی سال میں پاکستان نے پہلی بار چاول کی برآمدات کے ذریعے 4 بلین ڈالرآمدنی حاصل کی ۔
جس کی بنا پر آئندہ مالی سال میں برآمداتی ہدف کو بڑھا کر5 بلین ڈالر کر دیا گیا ہے۔
اس اقدام کی بدولت باسمتی چاول کی پیداوار میں 188فیصد اور سلور رائس میں 17فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
پاکستانی آم کی برآمدات چین کی منڈی میں مقبولیت حاصل کر رہی ہیں۔
اور رواں سال کے دوران پاکستان سے 4,214 کلو آم چین کو برآمد کیے گئے ہیں۔
ادارہ شماریات کےمطابق مالی سال 2025 میں تجارتی اشیاء کی برآمدات 5.05 ارب ڈالررہیں۔
جو پچھلے مالی سال کے 4.43 ارب ڈالر سے 14 فیصد زیادہ ہیں۔
پاکستان ریفائنری لمیٹڈ نے آمدنی میں نمایاں اضافہ کی بدولت 4.06 بلین روپے کا منافع حاصل کیا جو 2023 میں 1.82 بلین روپے تھا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں