اسرائیل میں کہیں بھی حملہ کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں: حزب اللہ

لبنان کی حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف جنگ میں شدت کا اعلان

اسرائیل میں کہیں بھی حملہ کرسکتے ہیں: حزب اللہ
لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کا کہنا ہے کہ ہمارے حملوں سے اسرائیل کو تکلیف پہنچے گی ۔
اور ہم اسرائیل میں کہیں بھی حملہ کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں کیونکہ دشمن نے لبنان میں ایسا ہی کیا ہے۔
اسرائیلی حملوں میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ اور دیگر کمانڈرز کی شہادت کے بعد سے حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ میں مزید شدت آگئی ہے۔
حزب اللہ کے قائم مقام سربراہ نعیم قاسم نے کہا کہ حزب اللہ اسرائیل کو تکلیف پہنچائے گا ۔
تاہم انہوں نے جنوبی لبنان میں تنازع کے باعث جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا۔
انہوں نے کہا کہ حل جنگ بندی ہے، ہم کمزوری کی پوزیشن سے بات نہیں کررہے۔
اگر اسرائیلی ایسا نہیں چاہتے تو ہم جنگ جاری رکھیں گے۔
لیکن بالواسطہ معاہدے کے تحت جنگ بندی کے بعد آباد کار شمال کی طرف واپس جائیں گے اور دیگر اقدامات کیے جائیں گے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں