چینی وزیراعظم کا دورہ پاکستان: شاندار میزبانی پر شکریہ

لی چیانگ کا کہنا: پاکستان چین کا فولادی بھائی ہے

شاندار میزبانی پر پاکستان کے عوام اور وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتا ہوں: چینی وزیراعظم
چینی وزیر اعظم لی چیانگ پاکستان کے دورےکے بعدواپس وطن روانہ ہوگئے ہیں۔
نورخان ایئر بیس پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے چینی وزیراعظم سے مختصر گفتگو کے بعد الودا ع کہا ۔
اس موقع پر احسن اقبال کا کہناتھا کہ سی پیک پاک چین دوستی کا دیوار چین کی طرح سنگ میل ہے۔
چینی وزیراعظم نے احسن اقبال کی سی پیک کیلئے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔
میں دوبارہ پاکستان آؤں گا،پاکستان چین کافولادی بھائی ہے۔
شاندار میزبانی پر پاکستان کے عوام اور وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں