شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے بعد جے شنکر کی وزیراعظم سے غیر رسمی ملاقات

وزیراعظم شہبازشریف اور جے شنکر کے درمیان خوشگوار گفتگو

ظہرانےمیں وزیراعظم اور وزیرخارجہ سےجے شنکر کی غیررسمی ملاقات
شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس اختتام پذیر ہو گیاہے جس کے بعد ظہرانے میں وزیراعظم شہبازشریف اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی غیر رسمی گفتگو ہوئی ہے ۔
وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم میں شریک سربراہان مملکت اور نمائندگان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔
جس میں وزیراعظم پاکستان کی بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے غیر رسمی بات چیت بھی ہوئی ۔
جس دوران وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے ۔
جے شنکر کی خوشگوار ماحول میں وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے گفتگو ہوئی۔
تاہم بھارتی وزیر خارجہ کی کسی پاکستانی رہنما سے دو طرفہ یا سائیڈ لائن ملاقات نہیں ہوئی۔
روانگی سےقبل ایئرپورٹ کی انتظارگاہ میں بھی غیرملکی رہنماؤں کی آپس میں بات چیت ہوتی رہی ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں