ایک ارب 10 کروڑ افراد شدید غربت میں مبتلا: اقوام متحدہ کی رپورٹ

عالمی غربت کا مسئلہ: ایک ارب 10 کروڑ افراد شدید غربت میں مبتلا

ایک ارب 10 کروڑ افراد شدید غربت میں مبتلا ہیں، اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کے ڈیولپمنٹ پروگرام ( یو این ڈی پی) کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد افراد شدید غربت میں مبتلا ہیں۔
جن میں نصف سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق آکسفورڈ پاورٹی اینڈ ہیومن ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو ( او پی ایچ آئی) کے اشتراک سے جاری کردہ مقالے میں نشاندہی کی گئی ہے۔
جنگوں سے متاثرہ ممالک میں غربت کی شرح 3 گنا زیادہ ہے کیوں کہ 2023 میں جنگ عظیم دوئم کے بعد دنیا بھر میں سب سے زیادہ تنازعات دیکھنے میں آئے۔
یو این ڈی پی اور او پی ایچ آئی 2010 کے بعد سے اپنے سالانہ ملٹی ڈائمنشنل پاورٹی انڈیکس ( ایم پی آئی) جاری کرتے آئے ہیں،۔
جن میں 6.3 ارب آبادی پر مشتمل 112 ممالک کے اعداد و شمار شامل کیے جاتے ہیں۔
پاورٹی انڈیکس مناسب رہائش کی کمی، نکاسی آب، بجلی، کھانا پکانے کا ایندھن، غذائیت اور اسکولوں کی حاضری جیسے اشیاریوں پر مشتمل ہوتے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں