کم ٹیکس دینے والے شعبوں کو جلد نیٹ میں لایا جائے گا: وزیر خزانہ کا اعلان

کم ٹیکس شعبوں کی اصلاحات: وزیر خزانہ نے امریکی سفیر کو آگاہ کیا

کم ٹیکس دینے والے شعبوں کو جلد نیٹ میں لایا جائیگا، وزیر خزانہ
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی۔
وزیر خزانہ نے امریکی سفیر کو جاری معاشی اصلاحات سے آگاہ کرتے ہوئے سرکاری اداروں میں سمیت ٹیکس اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات جاری رکھنے کا عزم دہرا دیا۔
امریکی سفیر سے ملاقات کے دوران وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت ٹیکس ٹو جی ڈی پی تیرہ اعشاریہ پانچ فیصد تک لے جانے کے لیے پرعزم ہے۔
لیکجز پر قابو پا کر کم ٹیکس دینے والے شعبوں کو نیٹ میں لایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایف بی آر ٹرانسفارمیشن پلان کی منظوری دے دی ہے۔
ایف بی آر کے آئی ٹی شعبے میں ماہرین کو بھی شامل کیا جائے گا۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ ملک کے میکرو اکنامک شعبے میں اصلاحات کا کام جاری رہے ہے۔
پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی کے بڑے چیلنج کا بھی سامنا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں