آئینی ترمیم پر تقریباً اتفاق ہوگیا ہے: گورنر پنجاب سلیم حیدر

آئینی ترمیم کی پیشرفت: گورنر پنجاب نے تقریباً اتفاق ہونے کی تصدیق کی

آئینی ترمیم پر تقریباً اتفاق ہوگیا ہے: گورنر پنجاب
لاہور: گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم پر تقریباً اتفاق ہوگیا ہے۔
لاہور میں سینئرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ آئینی ترمیم پر تقریباً اتفاق ہوگیا ہے۔
اور حالیہ ملاقات کے دوران آئینی بینچ بنانے کہ بات کلیئر ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ججوں کی تقرری کے طریقے سے متعلق ترمیم کا بھی اتفاق ہوگیا ہے۔
اور اب صرف ایک ترمیم پر 20 فیصد معاملہ رہ گیا ہے جب کہ میرے خیال میں پی ٹی آئی بھی آن بورڈ ہوگی۔
سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ وائس چانسلر کی تقرری کے بارے میں کوئی معاملات طے نہیں ہوئے ۔
مگر کوئی بات حرف آخر نہیں ہوتی اورغلط چیز پر بات کرنا بنتی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں