پاک انگلینڈ سیریز: دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی مضبوط پوزیشن

ملتان ٹیسٹ: پاکستان کی کامیابی کی راہ ہموار، انگلینڈ کو 261 رنز کا چیلنج

پاک انگلینڈ سیریز: دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی پوزیشن مستحکم، جیت کیلئے 8 وکٹیں درکار
ملتان میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہوگئی۔
قومی ٹیم کو میچ جیتنے کے لیے مزید 8 وکٹیں درکار ہیں۔
تیسرے روز کا کھیل ختم ہونے تک انگلش ٹیم نے پاکستان کے 297 رنز کے ہدف کے جواب میں 2 وکٹ پر 36 رنز بنا لیے تھے۔
جبکہ اسے فتح کے لیے مزید 261 رنز درکار ہیں۔
ملتان میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن انگلینڈ نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 239 رنز چھ کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی۔
تو جیمی اسمتھ اور بریڈن کارس وکٹ پر موجود تھے۔
پاکستان کو ساتویں وکٹ کے لیے زیادہ انتظار نہ کرنا پڑا اور گزشتہ روز کھیل کے آخری سیشن میں یکے بعد دیگرے وکٹیں لے کر انگلش مڈل آرڈر بیٹنگ لائن کو تہس نہس کرنے والے ساجد خان نے کپتان کو مایوس نہ کیا اور بریڈن کارس کو آؤٹ کر کے اننگز میں پانچویں وکٹ حاصل کی۔
یاد رہے کہ تین میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں