عظمی بخاری: بچیوں کے نام اور تصاویر لگا کر انہیں ذلیل کیا گیا

لاہور ہائیکورٹ میں عظمی بخاری کا بیان: بچیوں کو نام اور تصاویر کے ذریعے ذلیل کرنا افسوسناک

بچیوں کے نام اور تصاویر لگا کر ان کو ذلیل کیا گیا: عظمی بخاری
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مجھے ڈر لگنا شروع ہو گیا ہے اب کم بولنا چاہیے۔
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کل پرسوں سے مجھے ڈر لگنا شروع ہو گیا ہے اب کم بولنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ نجی کالج میں جو واقعات ہوئے انتہائی افسوس کی بات ہے۔
چیف جسٹس صاحبہ نے کہا کہ اگر میرے کیس پر کاروائی ہو جاتی تو یہ نہ ہوتا، جو صحافی قانون توڑے گا اس کو قانون کے مطابق دیکھیں گے ۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تین بچیوں کے نام اور تصاویر لگا کر ان کو ذلیل کیا گیا، جو بچی احتجاج میں بے ہوش ہوئی اس کو بھی اس کی متاثرہ کہا گیا۔
جبکہ والدین پولیس اسٹیشن کے باہر رو رہے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ نو مئی پارٹ ٹو کیا گیا، ہم نے اپنے ملک کی یوتھ کا کیا حال کر دیا،۔
جو پارٹی معصوم بنی ہوئی ہے اس نے ان بچوں کو آگ لگائی، ان بچوں کو ملک کو آگ لگانے کی اجازت نہ دیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں