آئینی ترمیم جسٹس منصور سے متعلق نہیں ہے: مصدق ملک

مصدق ملک: مولانا فضل الرحمان سے آئینی ترمیم پر بات چیت جاری

آئینی ترمیم جسٹس منصور سے متعلق نہیں ہے، مصدق ملک
وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم جسٹس منصور سے متعلق نہیں ہے۔
وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئینی ترمیم پر مولانا فضل الرحمان سے بات بن جائے گی۔
آئینی ترمیم جسٹس منصور سے متعلق نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم مولانا کی بات سن رہے ہیں، وہ ہماری بات سن رہے ہیں،۔
کچھ دن پہلے مولانا نے کہا تھا کہ کالے ڈبے میں سے کوئی کالا کاغذ نکلا۔
وہ کالا ڈبہ پھر ہرا ہوا پھر سفید ہوا اب آگے پراسیس چل رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم دونوں پیپلز پارٹی کی بھی بات سن رہے ہیں۔
سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کا دوسرے سے سر پیر نہیں ملتا۔
پی ٹی آئی کے ساتھ مولانا نے ابھی تک ایک پیج کی بات نہیں کی۔
مصدق ملک نے مزید کہا کہ ابھی تک مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی آئی کی بات چیت چل رہی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں