عمران خان کے فوکل پرسن انتظار پنجوتھا کا تاحال پتہ نہ چل سکا

انتظار پنجوتھا کی گمشدگی: عدالت میں اسلام آباد پولیس کا بیان

عمران خان کے فوکل پرسن انتظار پنجوتھا کا تاحال پتہ نہ چل سکا
اسلام آباد پولیس نے عدالت میں اپنے بیان میں بتایا کہ پی ٹی آئی رہنما اور عمران خان کے فوکل پرسن انتظار پنجوتھا کا تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔
8 اکتوبر سے لاپتہ بانی پی ٹی آئی کے فوکل پرسن انتظار پنجھوتھا کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے کی۔
درخواست گزار علی اعجاز بٹر کی جانب سے فیصل چوہدری عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
جبکہ ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد پولیس مصطفیٰ تنویر اور ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں