عدلیہ کے ججوں کا احتساب ایوان کرے گا”: “خواجہ آصف

“وزیر دفاع خواجہ آصف: عدلیہ کا احتساب اور 26 ویں آئینی ترمیم کی اہمیت”

عدلیہ کے ججوں کا احتساب یہ ایوان کرے گا، وزیر دفاع خواجہ آصف
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عدلیہ کے ججوں کا احتساب یہ ایوان کرے گا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ چھبیسویں آئینی ترمیم کا مقصد ایوان کی عزت اور وقار بحال کرنا ہے۔
17 بندوں سے پاور لے کر پارلیمنٹ کو دے رہے ہیں ۔
سینیٹ اور قومی اسمبلی نے 26 ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور کرلی
وزیر دفاع نے واضح کیا کہ چار ایم این اے جو ایوان میں پہنچے ہیں انہوں نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر نہیں آزاد الیکشن لڑا ۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے کہا انہیں صرف جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور فوجی عدالتوں پر اختلاف ہے۔
اور باقی سب نکات سے اتفاق ہے ، ان کے لیڈر نہیں مانے تو اب خلاف تقریریں کر رہے ہیں ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ واحد آدمی ہیں جنہوں نے عدلیہ کی عزت بحال کی ، اسی لیے وہ عزت سے گھر جا رہے ہیں ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں