26 ویں آئینی ترمیم: صدر کے دستخط کے بعد نوٹیفکیشن جاری

26 ویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن: اہم تبدیلیاں اور اثرات

26ویں آئینی ترمیم پر صدر نے دستخط کردیئے ،نوٹیفکیشن جاری
26 ویں آئینی ترمیم پر صدر مملکت نے دستخط کردیئے ، صدر مملکت کےد ستخط کے بعد آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہو گیا۔
گزٹ نوٹیفکیشن کے ذریعے 26 ویں آئینی ترمیم نافذ ہو گئی۔
آئینی ترمیم کے مطابق نئے چیف جسٹس کا تقرر پارلیمانی کمیٹی کے ذریعے ہوگا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے چیف جسٹس کی تقرری کیلئے فوری طور پر پارلیمانی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پارلیمان سے پاس ہونے کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم کی حتمی منظوری کے تمام مراحل مکمل ہو گئے۔
26 ویں آئینی ترمیم کی صدر پاکستان کی طرف سے توثیق کے بعد گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا۔
26 ویں آئینی ترمیم کی پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے توثیق کیلئے صدر پاکستان کو ایڈوائس بھیجی تھی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں