مریم نواز کا فلیگ شپ پروگرام: عوام کی خدمت کے نئے اقدامات
مریم نواز عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہیں، عظمیٰ بخاری
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز عوام کی خدمت کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں مہنگائی دوسرے صوبوں کی نسبت کم ہے۔
پنجاب میں عوام کیلئے بہت سے ریلیف منصوبے جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز عوام کی خدمت کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔
اپنی چھت اپنا گھر کے تحت دوسری قسط کا اجرا شروع ہوگیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اساتذہ کی تربیت کیلئے پروگرام کا آغاز کردیا گیا۔
اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام مریم نواز کا فلیگ شپ پروگرام ہے۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ پروگرام کے تحت قرض ملنے پر لوگوں نے گھر بنانا شروع کردیے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں