“بشریٰ بی بی کی ضمانت: 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہائی”
توشہ خانہ ٹو کیس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور
اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور کرلی۔
ان کی ضمانت 10،10 لاکھ روپے ضمانتی مچلکوں کی عوض منظور کی گئی۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت پر رہائی کا مختصر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
ایک صفحے کے مختصر تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ بشریٰ بی بی کی ضمانت دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی جاتی ہے۔
وجوہات پر مبنی تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔
اس سے قبل، اسلام آباد ہائی کورٹ میں بشری بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کی۔
درخواست پر سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی، وکیل سلمان صفدر اور ایف آئی اے پراسیکیوٹر عمیر مجید ملک عدالت میں پیش ہوئے۔
گزشتہ روز بشریٰ بی بی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے اپنے دلائل مکمل کرلیے تھے اور آج ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے دلائل دیے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں