“فضائی آلودگی کے باعث لاہور میں اسکولوں کے اوقات کار تبدیل”

“لاہور میں فضائی آلودگی: اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی”

فضائی آلودگی کے باعث اسکولوں کے اوقات کار تبدیل
لاہور میں فضائی آلودگی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس اس وقت دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے،۔
پیر کے روز شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) خطرناک حد 394 تک پہنچ گیا تھا ۔
جو گزشتہ روز 326 اور آج 291 ریکارڈ کیا گیا۔
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور پہلے، بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی دوسرے اور کراچی تیسرے نمبر پر ہے-
کراچی میں آج اے کیو آئی 157 ریکارڈ کیا گیا ۔لاہور میں سب سے زیادہ 278 اے کیو آئی گلبرگ میں ریکارڈ کیا گیا، ۔
شملہ پہاڑی 276، ایف سی کالج 250 ، مال روڈپر 211 ای کیو آئی ریکارڈ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اے کیو آئی فضا میں موجود آلودہ ذرات کے مقدار کی پیمائش کرتا ہے،۔
جن میں باریک ذرات (پی ایم 2.5)، موٹے ذرات (پی ایم 10)، نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ (این او 2) اور اوزون (او 3) شامل ہیں، 100 سے زیادہ اے کیو آئی کو ’مضر صحت‘ جب کہ 150 سے زیادہ کو ’بہت زیادہ مضر صحت‘ سمجھا جاتا ہے۔
محکمہ تحفظ ماحول پنجاب نے صبح 45: 8 سے پہلےاسکول شروع نہ کرنے کی ہدایت کی ہے،۔
اسکولوں کے یہ اوقات کار 28 اکتوبر تا 31جنوری 2025 تک برقرار رہیں گے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں