“بل گیٹس کا کملا ہیرس کی صدارتی مہم کیلئے 50 ملین ڈالر کا عطیہ”

“بل گیٹس اور ٹیلر سوئفٹ کی کملا ہیرس کی حمایت”

بل گیٹس کا کملا ہیرس کی صدارتی مہم کیلئے 50 ملین ڈالر کا عطیہ
امریکہ میں صدارتی الیکشن کی دوڑ میں شامل امیدواروں کی مدد کے لیے دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل ایلون مسک اور بل گیٹس جیسے لوگ بھی پیش پیش ہیں۔
اسپیس ایکس و ٹیسلا کے بانی اور ایکس (سابقہ ٹوئیٹر) کے مالک دنیا کے امیر ترین انسان ایلون مسک ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ جبکہ مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس کی حمایت کررہے ہیں۔
بل گیٹس نے کملا ہیریس کی انتخابی مہم کے لیے 50 ملین ڈالر بھی عطیہ کردیے۔
بل گیٹس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دونوں سیاسی جماعتوں کا حامی ہوں مگر یہ الیکشن مختلف ہے۔
اس سے قبل امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے بھی صدارتی انتخابات میں کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں