“پی ٹی آئی نے 4 اراکین قومی اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا”

“پی ٹی آئی شوکاز نوٹس: زین قریشی اور دیگر اراکین کا معاملہ”

پی ٹی آئی کا 4 اراکین قومی اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 4 اراکین قومی اسمبلی (ایم این ایز) کو پارٹی قیادت سے رابطے میں نہ رہنے پر شو کاز نوٹس جاری کردیا گیا۔
پی ٹی آئی نے 4 اراکین قومی اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔
جن میں وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی، اسلم گھمن، مقداد علی خان اور ریاض فتیانہ شامل ہیں۔
اراکین قومی اسمبلی کو 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے دوران پارٹی قیادت کے ساتھ رابطے میں نہ رہنے پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی ذرائع نے آئینی ترمیم کے لیے ووٹنگ سے قبل کہا تھا کہ تین اراکین کا پارٹی قیادت سے رابطہ منقطع ہیں۔
تاہم شوکاز میں جن کے نام سامنے آئے ہیں ان میں سے تینوں کا نام شامل نہیں تھا۔
پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا تھا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-59 سے آزاد امیدوار اورنگزیب کھچی، ساہیوال سے جیتنے والے آزاد امیدوار عثمان علی اور ظہور قریشی کا قیادت سے رابطہ نہیں ہے اور ظہور قریشی ٹال مٹول کرنے لگے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ملک سے باہر ہوں جبکہ وہ ملک میں ہی موجود ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں