بانی پی ٹی آئی کی رہائی: بیرسٹر گوہر کا اہم بیان

بشریٰ بی بی کی رہائی: بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے اثرات

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کسی ڈیل کے ذریعے نہیں ہوگی، بیرسٹر گوہر
بیرسٹر گوہرکا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کے باہر آنے سے بہت سے مسائل حل ہونگے، پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کی ضمانت پررہائی کے بعد راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرنے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی نے دلیری سے 9 ماہ قید برداشت کی، سختیوں کے باوجود خودبشریٰ بی بی نے جیل آکرخود گرفتاری دی۔
بیرسٹر گوہرنے کہا کہ مزید کس کیس میں گرفتار کرتے ایسا کون سا کیس رہ گیا تھا، پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے۔
بشریٰ بی بی کے باہر آنے سے بہت سے مسائل حل ہونگے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ یقین ہے قانون کی پاسداری ہوگی۔
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کسی ڈیل کےذریعے نہیں ہوگی۔
بشریٰ بی بی کا توشہ خانہ سے دوردور تک کوئی تعلق نہیں تھا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں