چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقریب حلف برداری: اہم حکومتی و عسکری شخصیات کی شرکت
نئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقریب حلف برداری کا شیڈول سامنے آ گیا
نومنتخب چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقریب حلف برداری کا شیڈول سامنے آ گیا ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری چیف جسٹس یحیی آفریدی سے ہفتے کی صبح گیارہ بجے حلف لیں گے۔
ذرائع کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ نے نئے چیف جسٹس کے مہمانوں کی فہرست بھی بھجوا دی ہے۔
حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف، وزرائے اعلی، گورنرز شرکت کریں گے۔
وزرا، اعلی عسکری ، وکلا و سول قیادت بھی تقریب حلف برداری میں شرکت کرے گی، ۔
دوست ممالک سمیت مختلف ممالک کے سفرا و ہائی کمشنرز بھی شریک ہونگے۔
ذرائع کے مطابق تقریب حلف برداری میں ارکان قومی اسمبلی و سینٹ بھی مدعو ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں