“موٹر سائیکل ڈرائیونگ لائسنس کا آخری موقع: 30 نومبر تک خصوصی رعایت”

“موٹر سائیکل ڈرائیونگ لائسنس کا فوری اجرا، 30 نومبر تک رعایت”

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بڑی خبر
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی ہے۔
موٹر سائیکل کا ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے آخری موقع، 30 نومبر تک شہری فوری لرنر اور فوری لائسنس بنوا سکیں گے۔
30 نومبر کے بعد موٹر سائیکلسٹ کو لرنر پرمٹ ٹائم پریڈ 42 یوم مکمل کرنا ہونگے۔
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے موٹرسائیکلسٹ کو لائسنس کے حصول میں خصوصی رعایت دی تھی۔
ترجمان ٹریفک پنجاب کا کہنا ہے کہ 30 نومبر کے بعد 42 دن کی مدت کا اصول دوبارہ لاگو ہوگا۔
موٹر سائیکل کا لائسنس حاصل کرنے والے 30 نومبر سے پہلے سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔
ترجمان ٹریفک پنجاب کا کہنا ہے کہ یکم دسمبر سے پنجاب بھر میں بغیر لائسنس پر بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔
30 نومبر تک انتظار و قطار سے بچنے کیلئے بڑے شہروں میں 24 گھنٹے 2 شفٹوں میں لائسنسنگ سینٹر کام کر رہے۔
گزشتہ ماہ سے جاری سہولت سے 11 لاکھ سے زائد شہریوں نے فائدہ اٹھایا اور لائسنس حاصل کیے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں