پاکستانی صنعتکار حکومت کی معاشی پالیسیوں سے نالاں: معیشت کو کیسے بحال کیا جائے؟
بڑے صنعتکاروں کا حکومت کی معاشی پالیسی پر عدم اعتماد کا اظہار
بڑے صنعتکاروں نے حکومت کی معاشی پالیسی پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا ۔
ان کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کو وینٹی لیٹر سے نکالنے کے لیے حکومت شرح سود سنگل ڈیجٹ اور فی یونٹ بجلی 9 سینٹ پر لانے کا اعلان کرے۔
ایوان صنعت و تجارت پاکستان کے قائم مقام صدر ثاقب فیاض مگوں، یو جی بی گروپ کے پیٹرن انچیف ایس ایم تنویر اور رکن قومی اسمبلی مرزا اختیار بیگ سمیت دیگر صنعتکاروں نے کہا کہ حکومتی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے معیشت وینٹی لیٹر پر چلی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کا ازسر نو جائزہ لے کر ملک کو گرین انرجی سے فائدہ اٹھانے کا موقع دیا جائے۔
جبکہ حکومت آسان اور قابل عمل موسم سرما پیکج کا اعلان کرے۔
صنعتکاروں نے کہا کہ وفاقی ریونیو بورڈ (ایف بی آر) صنعتکاروں کو ہراساں کر رہا ہے ۔
اور ایف آئی آر درج کرنے کی باتیں کر رہا ہے۔
تاہم واضح کہہ رہے ہیں کہ کسی بھی صنعتکار کا نام ایف آئی آر میں نہیں آنا چاہیے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں