“چیف جسٹس یحیٰی آفریدی نے چارج سنبھالتے ہی فل کورٹ اجلاس طلب کیا”

“پاکستان کے نئے چیف جسٹس یحیٰی آفریدی کی پہلی کارروائی: فل کورٹ اجلاس”

چیف جسٹس یحیٰی آفریدی کا چارج سنبھالتے ہی فل کورٹ اجلاس طلب
چیف جسٹس یحیٰی آفریدی نے چارج سنبھالتے ہی فل کورٹ اجلاس طلب کر لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی جانب سے فل کورٹ اجلاس 28 اکتوبر بروز پیر کو بلایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ آج جسٹس یحییٰ آفریدی نے پاکستان کے 30 ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔
صدر مملکت آصف زرداری نے نئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے حلف لیا، وہ 26 اکتوبر 2027 تک اس عہدے پر براجمان رہیں گے۔
ایوان صدر میں ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں صدرمملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف کے علاوہ تینوں مسلح افواج کے سربراہ شریک ہوئے۔
اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور وفاقی وزرا نے شرکت کی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں