“سندھ ہائی کورٹ نے 4 ہفتوں میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ لینے کا حکم دیا”

“میڈیکل کالج ٹیسٹ: سندھ ہائی کورٹ کا دوبارہ امتحان لینے کا حکم”

سندھ ہائی کورٹ کا 4 ہفتوں میں میڈیکل کالج ٹیسٹ دوبارہ لینے کا حکم
سندھ ہائی کورٹ نے 4 ہفتوں میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج داخلہ ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) دوبارہ لینے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ تفصیلی فیصلہ بعد میں سنایا جائے گا۔
سندھ ہائی کورٹ میں ایم ڈی کیٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔
عدالت کا وفاتی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سے استفسار کیا کہ ایجنسی کا کیا کردار ہے۔
اس پر کیا تحقیقات کی ہیں، کس کو گرفتار کیا ہے، کسی کے نام کی نشاندہی کی ہے؟
اس پر ایف آئی اے کے وکیل نے بتایا کہ ایک رکن نے میسج ڈیلیٹ کیے ہوئے تھے۔
میسج ریکور ہوئے اور فزیکل ثبوت بھی ملا ہے۔
4 لوگوں کے نام پرووژنل نیشنل آئیڈینٹی فکیشن لسٹ (پی این آئی ایل) میں شامل کرا دیے ہیں۔
سندھ ہائی کورٹ نے پچھلی سماعت پر کمیٹی کی تشکیل کا حکم دیا تھا جس پر عدالت نے پوچھا کہ کمیٹی نے کچھ کام کیا یا گھر پر سوتے رہے؟
کمیٹی کی چیئرپرسن شیریں ناریجو نے رپورٹ عدالت میں پیش کی تھی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں