“پی ٹی آئی کا ججز تقرری کمیشن کا حصہ بننے کا فیصلہ”

“پی ٹی آئی اور ججز تقرری کمیشن: سیاسی کمیٹی کا اعلان”

پی ٹی آئی کا ججز تقرری کمیشن کا حصہ بننے کا فیصلہ
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے باضابطہ طور پر ججز تقرری کمیشن کا حصہ بننے کا فیصلہ کرلیا۔
جوڈیشل کمیشن میں اپوزیشن کی نمائندگی کیلئے دو ناموں کا اعلان عمران خان کی منظوری کے بعد ہوگا۔
پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے خصوصی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق پی ٹی آئی نے باضابطہ طور پر ’جوڈیشل کمیشن آف پاکستان‘ کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔
جب کہ جوڈیشیل کمیشن کیلئے پارلیمان کے دونوں ایوانوں سے اراکین نامزد کرنے پر اتّفاق کیا گیا۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ سیاسی کمیٹی اجلاس میں جوڈیشل کمیشن کیلئے اپوزیشن کی جانب سے دو اراکین کی نامزدگیوں اور اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی کے خط پر جامع بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں کہا گیا کہ 13 اراکین پر مشتمل جوڈیشل کمیشن کی ذمہ داریوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
، جوڈیشیل کمیشن سپریم کورٹ، ہائی کورٹس اور فیڈرل شریعت کورٹ میں ججز کی تقرریاں کرے گا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں